مسلم لیگ (ق) پنجاب کے رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی الیکشن کی تیاری مکمل رکھے گی۔ چاہتے ہیں سیاسی خاندان ساتھ چلے، لیکن اگر کوئی نہیں چلنا چاہتا تو وہ کیا کریں۔
مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا 2008ء میں انہیں الیکشن لڑنے نہیں دیا گیا۔ وہ پارلیمنٹ سے باہر رہ کر بھی عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
چوہدری شافع حسین نے کہا مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ چوہدری سالک قومی اسمبلی جبکہ وہ خود پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔
اس موقع پر سابق میئر گجرات طاہر منڈا اور دیگر شخصیات نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی۔
Comments are closed.