جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی برقرار

رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی، حرمین انتظامیہ نے ماہ رمضان کے لیے حرمین شریفین کے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔

سربراہ حرمین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے زائرین کو ایس او پیز کی پابندی کرنے اور ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین سماجی فاصلے کی پابندی و حفاظتی ماسک پہنیں، صحن مطاف کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے مختص ہوگا، مکہ مکرمہ گورنریٹ کے تعاون سے انفرادی افطار پیکٹ تیار کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.