بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں پک اپ گاڑی الٹ جانے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے کوہلو جانے والی پک اپ گاڑی مستونگ کے علاقے دشت میں بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 افراد 70 سالہ صالح محمد اور 10 سالہ ذیشان جاں بحق ہوگئے۔
واقعے میں دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
Comments are closed.