مستونگ کے علاقےاسپلنجی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکارزخمی بھی ہوا ہے۔
Comments are closed.