بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مستعفی سینیٹر ایوب آفریدی مشیر اوورسیز پاکستانی مقرر

مشیر خزانہ شوکت ترین کے لیے سینیٹ نشست چھوڑنے والے ایوب آفریدی کو وزیراعظم عمران خان نے اپنا مشیر بنالیا۔

سینیٹ سے مستعفی ہونے والے ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی سفارش پر ایوب آفریدی کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

مشیرِ خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے راہ ہموار ہو گئی، سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے والے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے سابق پی ٹی آئی سینیٹر کی بطور مشیر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایوب آفریدی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.