بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسافر کے ماسک نہ پہننے پر لندن آنے والی فلائٹ واپس موڑ لی گئی

مسافر کے ماسک نہ پہننے پر لندن آنے والی فلائٹ واپس موڑ لی گئی

فائل فوٹو

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

ایئرلائن کے مطابق مزید تحقیقات زیر التوا ہیں، تاہم خاتون کو امریکن ایئر لائنز کے ساتھ پرواز کرنے سے ممنوع افراد کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے

میامی سے لندن جانے والے امریکی ایئر لائن کے ایک طیارے کو اس وقت واپس جانا پڑا جب ایک مسافر نے چہرے پر ماسک پہننے سے انکار کر دیا تھا۔

امریکن ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ فلائٹ اے اے ایل 38 جس میں 129 مسافر سوار تھے واپس میامی واپس پہنچ گئی جہاں پولیس انتظار میں تھی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس 40 سال کی ایک خاتون کو جہاز سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئی۔

ایئرلائن کے مطابق مزید تحقیقات زیر التوا ہیں، تاہم خاتون کو امریکن ایئر لائنز کے ساتھ پرواز کرنے سے ممنوع افراد کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ٹریکِنگ سروس فلائٹ اویئر کے مطابق بدھ کی اس پرواز کو سفر شروع ہونے کے ایک گھنٹے بعد واپس موڑ لیا گیا۔ طیارے کے ایک مسافر سٹیو فری نے میامی کی لوکل نیوز کو بتایا کہ یہ خاتون فرسٹ کلاس میں سفر کر رہی تھیں۔

’وہ بہت زیادہ شراب پی رہی تھیں۔ مجھے صورتِ حال کا اندازہ ہو رہا تھا اور انھیں کئی مرتبہ وارننگ دی جا چکی تھی۔‘

لندن آنے والے مسافروں کو دوسری فلائٹ کے لیے بُک کر دیا گیا تھا۔

بدھ کو اس فلائٹ سے اترنے والے ایک مسافر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انھیں بہت مایوسی ہوئی ہے۔ ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا، انھوں نے شاید فلائٹ کے دوسرے عملے کو بھی نہیں بتایا۔‘

عملے کا کہنا تھا کہ وہ صرف اتنا ہی بتا سکتے ہیں کہ ایک مسافر کے ساتھ کچھ واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد انھیں واپسی کا رخ کرنا پڑا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، ایئر لائنز نے گذشتہ سال بے قابو ہو جانے والے مسافروں کے حوالے سے تقریباً چھ ہزار واقعات رپورٹ کیے ہیں جن میں زیادہ تر وہ مسافر شامل تھے جنھوں نے ماسک پہننے سے انکار کر دیا۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.