بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسافروں سے CAA سروس چارجز خود لے گی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مسافروں سے ایئر پورٹ سروس چارجز خود لینے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سی اے اے کی ای کچہری کا مقصد عام لوگوں کے مسائل کو سننا اور حل کرنا ہے۔

مراسلے کے مطابق یکم اکتوبر سے سروس چارجز کے فیصلے پر عمل درآمد ہو جائے گا، پہلے یہ چارجز قومی ایئر لائن پی آئی اے اپنے مسافروں سے وصول کرتی تھی۔

اندرونِ ملک چارجز 500 روپے فی مسافر وصول کیئے جاتے ہیں جبکہ بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے 1500 روپے فی کس لیئے جا تے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایئرپورٹ سروسز واجبات کی عدم ادائیگی پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صرف اسلام آباد اور ملتان سے بیرونِ ملک جانے والوں سے 2 ہزار روپے ایمبارکیشن چارجز کی مد میں وصول کیئے جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.