آئی جی موٹروے پولیس سید کلیم امام کہتے ہیں کہ مساجد و تعلیمی ادارے روڈ سیفٹی سے آگاہی کا اہم ذریعہ ہیں۔
یہ بات آئی جی موٹر وے پولیس سید کلیم امام نے ملتان اور رحیم یار خان میں پٹرولنگ افسران سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے زور دیا کہ پیٹرولنگ افسران کمیونٹی پولیسنگ کی مدد سے عوام میں روڈ سیفٹی سے آگاہی پیدا کریں۔
آئی جی موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات روکنا موٹر وے پولیس کی اولین ذمے داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پولیس حادثات کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
سید کلیم امام کا اپنے خطاب میں یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑی چلانے والوں کی بر وقت مدد اور راہنمائی موٹر وے پولیس کی بنیادی اقدار ہیں۔
Comments are closed.