سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں مذکرات کے لیے ثالثی کیلیے حاضر ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں، پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسئلے کا حل نکالیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کورونا ویکسین لگوا لی
جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق اور آزادی کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے، پاکستان اور بھارت میں عسکری جنگ پوری دنیا کے لیے بڑی تباہی کا باعث ہوگا اسی لیے پاکستان اور بھارت مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کریں۔
یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے بطور سربراہ اقوام متحدہ خدمات ہروقت دستیاب ہیں۔
The post مسئلہ کشمیر: پاک بھارت مذاکرات میں ثالثی کیلیے حاضر ہیں، اقوام متحدہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.