پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے، امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں تقریب سے خطاب میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔
Comments are closed.