hookup Wyoming being honest about wanting hookup reddit daty hookup free hookup sites usa farm girl hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: پرویز ملک کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی حلقہ این اے 133 لاہور کی نشست پر ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 133 لاہور کی نشست پر کاغذات نامزدگی 21 سے 25 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اعتراضات 3 نومبر تک دائر کئے جا سکیں گے اور اپیلوں پر فیصلوں کی آخری تاریخ 9 نومبر ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 10 نومبر کو شائع کی جائے گی، امیدوار 11 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما پرویز ملک کو لاہور میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا۔

این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات کےلیے انتخابی نشان 12 نومبر کو الاٹ کئے جائیں گے، نذرعباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوں گے جبکہ سید باسط علی شاہ آر او ہوں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے مسلسل رکنِ قومی اسمبلی رہنے والے پرویز ملک گزشتہ ہفتے ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے تھے۔

ان کی نمازِ جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر محمد بھٹی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج عمر عطاء بندیال، سابق گورنر لطیف کھوسہ، زعیم قادری، لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا ثناء اللّٰہ، رانا تنویر، احسن اقبال سمیت وکلاء اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.