اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ کوویکس کے تحت 12 لاکھ سے زائد آسٹرازینکا ویکسین ڈوز آج پاکستان پہنچائی گئیں۔
یونیسف کے مطابق ویکسین ڈوزز یونیسف کی مدد سے آج اسلام آباد پہنچائی گئیں، یہ کوویکس کے تحت پاکستان آنے والی ویکسین کی چوتھی کھیپ ہے۔
یونیسف کے مطابق اب تک کوویکس کے تحت 50 لاکھ انسداد کورونا ویکسین پاکستان کو دی جاچکی، ویکسین ملک بھر میں جاری حکومتِ پاکستان کی ویکسی نیشن مہم میں استعمال ہوگی۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے مطابق پاکستان میں 45 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔
یونیسف کے مطابق پاکستان میں 1 کروڑ 80 لاکھ افراد کی جزوی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے مطابق کوویکس دنیا بھر میں سب کیلئے ویکسین تک رسائی ممکن بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔
Comments are closed.