hookup Mansfield Center edf8329we mature hookup app cancer man and hookups cctv grindr hookup tampa hookup Suplee PA

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مزید 11 سے 12 ماہ مہنگائی رہے گی: گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگلے 11 سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بیرون ملک سے اپنے اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کا پروسیڈز ریٹلائزیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء الیکٹرانک کردیا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پا لیں گے جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے 2 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔

ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے یہ بھی بتایا ہے کہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے متحرک رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.