فیکٹری مالکان نے سندھ حکومت کی مقررہ کردہ 25 ہزار روپے تنخواہ کے فیصلے پر عمل درآمد سے معذرت کرلی۔
فیکٹری مالکان سندھ حکومت کے 25 ہزار روپے تنخواہ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
عدالت کے روبرو فیکٹری مالکان نے موقف اختیار کیا کہ مزدور کو سندھ حکومت کے مقررہ کردہ 25 ہزار کے بجائے19 ہزار روپے تنخواہ دیں گے۔
فیکٹری مالکا نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر مزدور کی تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کی۔
عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مزدورں سے 19 ہزار روپے تنخواہ پر معاہدہ ہوگیا ہے۔
فیکٹری مالکان نے عدالت کو بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا 2014 ء میں ایسا ہی فیصلہ پشاور ہائی کورٹ نے کالعدم قراردے دیا تھا۔
اس پر عدالت نے فیکٹری مالکان کے وکلاء سے استفسار کیا کہ کیا کراچی میں مزدور کی 19 ہزار روپے تنخواہ مناسب ہے؟
سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔
Comments are closed.