بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طاقت سے مطالبات مسلط کرنا لوگوں کو تکلیف پہنچاتا رہے گا، عبداللّٰہ عبداللّٰہ

افغانستان کے سینئر سیاستدان اور ملک کے سابق چیف ایگزیکٹیو عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ طاقت سے مطالبات مسلط کرنا لوگوں کو تکلیف پہنچاتا رہے گا۔ 

وادی پنج شیر میں طالبان کے حملے پر عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےنئی افغان حکومت اور کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ طاقت سے مطالبات مسلط کرنا کام نہیں آئے گا۔ یہ لوگوں کو تکلیف پہنچاتا رہے گا۔

افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو نے قومی مزاحمتی محاذ کے فہیم دشتی کی موت پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.