بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر 81 ویں یوم پاکستان  کے موقع میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار کے گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل ندیم اختر خان تھے،گارڈز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

ایئر وائس مارشل ندیم اختر خان نے مزار پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

یومِ پاکستان آج ملی جوش وجذبے کےساتھ منایا جارہا ہے تاہم حالیہ بارشوں کے باعث مسلح افواج کی پریڈ اب 23 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو ہوگی ۔

  23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک (اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.