ملکہِ کوہسار مری میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مری کی مال روڈ عموماً سیاحوں سے کھچا کھچ بھری ہوتی ہے لیکن اس بار نظارے بالکل مختلف نظر آرہے ہیں۔
مری کے مال روڈ پر اس وقت سناٹا نظر آرہا ہے، سیاح بھی بہت کم تعداد میں یہاں پہنچے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔
سیاحوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری
ملکہ کوہسار میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ موسمیات اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔
مری جانے والے محتاط رہیں، برفباری کےدوران پھسلن سے بچنےکیلئے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ کم رکھیں، ٹائرپرچین استعمال کریں۔
شام5 سے صبح 5بجے تک سیاحوں کے مری میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی، چیف ٹریفک افسر کے مطابق مری میں مجموعی طور پرسیاحوں کی 1355گاڑیاں موجود ہیں، سیاحوں کی 8000 سے زائد گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
آج اور کل مری، گلیات، ناران،کاغان، ہنزہ میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے اور رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.