بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم کی ضمانت کا حکم فوری معطل نہیں کیا جاسکتا، ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے چیئرمین نیب کی درخواست پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

چیئرمین نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی تھی جس پر ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا کہ مریم نواز کی ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ 7 اپریل کو وفاقی سیکرٹری داخلہ نیب کی درخواست پر تفصیلی جواب داخل کریں۔

واضح رہے کہ نیب نے کہا تھا کہ دوبار طلبی کے باوجود مریم نواز پیش نہیں ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.