بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کشمیر میں زبان غیر ذمے دارانہ ہے، نواز شریف کی صاحبزادی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔

اسلام آباد میں جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگ مریم نواز سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ عمران خان کا نام احترام سے لیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کسی دباؤ کے بغیر پاکستان کو آگے لےکر جانا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، میرا مشن ہے کہ غریب کو روزگار دیا جائے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پٹواری اور پولیس کی سیاست نہیں کی، نالہ لئی کا پروجیکٹ اسی سال شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے سفیر نے مجھے آج کہا کہ داسو پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.