بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کے ٹوئٹر کی پروفائل پکچر تبدیل

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی ہے۔

مریم نواز نے کنٹونمنٹ الیکشن کے نتائج کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کردی ہے۔

اُنہوں نے اس بار اپنی پروفائل پکچر میں اپنے والد میاں محمد نواز شریف کی تصویر لگائی ہے۔

مریم نواز کی نئی پروفائل پیکچر میں میاں محمد نواز شریف سیاہ رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نانا، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور اُن کی مرحومہ اہلیہ کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اُنہوں نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پکچر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں NewProfilePic لکھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 218 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، پاکستان تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں پر برتری حاصل ہے، مسلم لیگ (ن) دوسرے جبکہ آزاد امیدوار تیسرے نمبر پر رہا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور پی ڈی ایم جلسے کے ختم ہوتے ہی اپنی ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی ہے۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 63، مسلم لیگ (ن) کے 58، آزاد امیدوار 52، پیپلزپارٹی کے 17، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی 2، عوامی نیشنل پارٹی کے 2 جبکہ دیگر 7 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.