ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

مریم نواز کی وطن واپسی، بھرپور استقبال کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے مریم نواز کی وطن واپسی پر ان کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے لاہور میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ن لیگ  کے ارکانِ صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی اپنے حلقوں سے کارکنان کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے جبکہ ایئرپورٹ کے قریب مریم نواز کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔

اس موقع پر شہر بھر کو پارٹی کے بینرز ، فلیکسز اور جھنڈوں سے سجایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیملی ذرائع نے جیو نیوز کو تصدیق کی ہے کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔

فیملی ذرائع کے مطابق ان کے ہمراہ خاندان کے چند افراد اور پارٹی کارکن بھی پاکستان آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.