بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر مختصر تحریری فیصلہ جاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک صفحہ پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

شہباز شریف نے مریم نواز کو ان کی اور کیپٹن (ر)صفدر کی بریت پر مبارکباد دی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی 6 جولائی 2018 کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے،  مریم نواز کو بری کرنے کی وجوہات کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مریم نواز کو ریفرنس میں عائد الزامات سے بری کیا جاتا ہے، مریم نواز کو ریفرنس میں دی گئی سزا بھی ختم کی جاتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بری کرنے کا بھی مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دی گئی سزا ختم کی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.