بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز نے حمزہ شہباز کے ساتھ تصویر شیئر کردی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے  مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد تصویر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’شکر الحمد اللہ‘ لکھا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حمزہ شہباز کا جیل کے باہر استقبال کیا۔

حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں 20 ماہ سے جیل میں قید تھے۔

اتوار کو لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں شرکا کی جدت نے مریم نواز کو حیران کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔

اس سے پہلے لاہور کی احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.