وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی سے وضاحت مانگ لی۔
قومی اسمبلی اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز بتائیں انڈے درجن میں ملتے ہیں یا کلو میں؟
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر پاکستان کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ مریم بی بی نے ہمیں بتایا ہے کہ انڈے درجن کے بجائے کلو میں ملتے ہیں۔
اسد عمر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایوان میں استفسار کیا کہ یہ کب ہوا کہ انڈے درجن کے بجائے کلو میں ملنے لگے؟
اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما اس حوالے سے وضاحت ضرور دے دیں یہ کہا ں ہوتا؟ ہمیں بھی تو پتہ چلے۔
اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر کے ڈائس کے گھیراؤ پر اسد عمر اُن کے حق میں کھڑے ہوگئے اور کہا کہ آپ نے ایوان کو زبردست انداز میں چلایا تاریخ آپ کو یاد رکھے گی۔
Comments are closed.