پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےاپنے چچا شہباز شریف کو پریس کانفرنس کے بعد الوداع کیا، مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف کو چھوڑنے کے لیے گاڑی تک آئیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آج پریس کانفرنس کے بعد مریم نواز سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے اپنی بھتیجی مریم نواز کو تھپکی دی۔
مختصر ملاقات کے دوران مریم نواز کا شہباز شریف کو کہنا تھا کہ انکل آپ کو لندن کی عدالت نے بین الاقوامی صادق اور امین ڈکلیئر کردیا ہے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی دسمبر سے پہلے ہو۔
چیئرمین نیب کے بارے میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ چئیرمین کی توسیع کے بارے میں آئین کچھ نہیں کہتا، چیئرمین نیب کی توسیع کے فیصلے پر پارٹی بہتر بتاسکتی ہے۔
Comments are closed.