بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز آج لندن روانہ ہوں گی، ذرائع

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد آج لندن روانہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز آج صبح 10 بجے نجی ایئر لائن کی پرواز سے لندن روانگی کیلئے اب سے کچھ دیر بعد لاہور ایئرپورٹ جائیں گی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے 4 برسوں بعد اپنا پاسپورٹ ملنے کی خوشی دال چاول کھا کر منائی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔

مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.