بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اور میں نے خاندانی صدمے الگ الگ سہے، حسین نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ مریم اور میں نے خاندانی صدمے الگ الگ سہے ہیں۔

مریم نواز دوحہ میں سابق سینیٹر سیف الرحمان کی رہائش گاہ پرقیام کریں گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ مریم سے آخری ملاقات 4 سال پہلے ہوئی تھی، پھر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

حسین نواز نے کہا کہ اپنی بہن سے دکھ سکھ شیئر کریں گے، کچھ ان کی سنیں گے، کچھ اپنی سنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھوں بہن کو جیل جاتے دیکھا، ہر بھائی کو بہن کو اس صورتحال میں دیکھ کر دکھ ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.