وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے چیئرپرسن ہونے کے باوجود کہا کہ کالا قانون ہے، انہیں بطور چیئر پرسن کمیٹی تسلیم کیا، تاہم ان کی بات پر اعتراض ہے۔
مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائےاطلاعات کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی ممبر کنول شوذب، نفیسہ شاہ کے علاوہ وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں میڈیا ہاؤسز اور صحافتی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے جس میں پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل زیرِ بحث آیا۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی فریم ورک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 10 سے 12 روز قبل ہماری قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، میڈیا کے ساتھ 14 نکاتی فریم ورک کو شیئر کیا گیا۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا ہے کہ میڈیا تنظیموں اور پریس کلبز کے ساتھ یہ فریم ورک شیئر کیا گیا، ہمیں ذیلی کمیٹی پر اعتراض نہیں۔
وزیرِ مملکت کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے، مریم اورنگزیب کمیٹی میں آ کر اس پر بات کرتیں، چاہتے ہیں کہ معاملہ پارلیمنٹ سے ہی حل ہو۔
Comments are closed.