وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ’بلف ماسٹر‘ قرار دیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف عمران خان کے بیان کا ایک ہی جواب ہے،’پاس کر نہیں تو برداشت کر‘۔
انہوں نے استفسار کیا کہ عمران خان کس حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں؟ آپ تو بیساکھی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب نے سوچا کہ مریم نواز کو جیل میں ڈال کر ڈرا لوں گا، اُلٹا یہ مریم نواز کے ڈر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دھمکیوں دھونس اور بلیک میلنگ سے اقتدار میں واپسی نہیں ہوتی، عمران صاحب آپ ڈرپوک ہیں، نام بتائیں کون دھمکی دیتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں توازن کے مشورے دینے والےعمران خان ذہنی توازن کی فکر کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دماغی توازن الٹ چکا، کبھی نیوٹرل، کبھی جانور، کبھی الزام، کبھی وضاحت، دراصل پی ٹی آئی چیئرمین بیساکھی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
Comments are closed.