پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کے درمیان دلچسپ ٹوئٹس کا تبادلہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے لاہور میں مینارِ پاکستان کے مقام پر جلسہ کیا گیا، اس جلسے کی ایک ڈرون سے لی گئی تصویر مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ۔
مریم اورنگزیب کا جلسہ گاہ خالی نظر آنے پر طنزیہ سوال اُٹھایا گیا کہ جلسے کی میڈیا کی جانب سے کوریج پر پابندی لگانے کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
اس ٹوئٹ پر مریم نواز نے ہنستے ہوئے مریم اورنگزیب کو طنز نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ’مریم اورنگزیب باز آ جاؤ۔‘
جس پر مریم اورنگزیب نے ہنستے ہوئے ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے مریم نواز سے معافی مانگ لی۔
واضح رہے گزشتہ رات ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران سوشل میڈیا پر متعدد خبریں زیر گردش تھیں کہ عمران خان کے اس جلسے کی کوریج پر پابندی اور چینلز کو براہ راست نشر نہ کرنے کو کہا جا رہا ہے۔
Comments are closed.