ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کا مرکزی ملزم عاطف زمان فرش پر لیٹ گیا۔
کراچی میں اینکر مرید عباس قتل کی سماعت ہوئی، جس میں کیس کی مدعی اور گواہ زارا عباس، والد اور وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
سماعت کے دوران ملزم عاطف زمان کے وکیل محمد نواز غیر حاضر رہے، اس موقع پر ملزم فرش پر لیٹ گیا۔
ملزم عاطف زمان نے عدالت میں دہائی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنڈیکس ہے اور ڈاکٹروں نے آپریشن تجویز کیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگلی سماعت سے قبل ملزم کا جو علاج کرانا ہو وہ کراکر پیش کیا جائے ۔
عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں 9 نومبر کو ملزم اور اس کے وکیل کو طلب کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ 9 جولائی 2019 کو ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی شخص کو بزنس پارٹنر عاطف زمان نے قتل کیا تھا۔
جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔
Comments are closed.