مریدکے کے علاقے رحمانیہ کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مریدکے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی ہے،
ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتیوں اور قتل کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی جو چند روز قبل ڈکیتی کے دوران چھینی گئی تھی جبکہ واردات کے دوران مزاحمت پر 1 شخص قتل ہوا تھا۔
پولیس نے ڈاکو کی لاش اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہے جبکہ اس کے مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.