بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

ملک بھر میں مہنگائی کی لہر سے عوام پریشان ہیں، مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، مرغی کا بھاؤ گائے کے گوشت کے قریب آگیا ہے۔

کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 630 روپے کلو تک دستیاب ہے، پشاور میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد گوشت 5 سو روپے کلو مل رہا ہے۔

کراچی میں بھی دام 620 روپے سے کم نہیں ہے، اسی طرح کراچی میں پیاز اور ٹماٹر سو روپے فی کلو پر برقرار ہیں۔

جنوبی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے میں دستیاب ہے، آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں۔

لاہور میں 2 سو روپے کلو سے زیادہ میں بِکنے والی پیاز کی قیمت 120روپے کلو ہوگئی ہے، ٹماٹر 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.