بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مردم شماری پر مصطفیٰ کمال اسلام آباد میں احتجاج کریں، وقار مہدی

 پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے  مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی کو مشورہ دے دیا۔

وقار مہدی کا کہنا ہے کہ مردم شماری پر مصطفیٰ کمال اسلام آباد میں احتجاج کریں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انگریزوں سے جان چھڑوائی تو کالے انگریزوں نے قبضہ کرلیا، یہ مائنڈ سیٹ ہمیں درست گننے سے ڈرتا ہے۔

 وقار مہدی نے کہا کہ  پی پی نے متنازع مردم شماری پر آواز سب سے پہلے اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ کے حقوق کی ضامن جماعت صرف پیپلز پارٹی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.