تحریک انصاف کراچی کے ترجمان جمال صدیقی نے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے سندھ حکومت کے حالیہ بجٹ کو ہاتھی کے دانتوں سے تشبیہ دی اور کہا کہ کھانے کے دانت اور ہیں، دکھانے کے دانت اور ہیں۔
جمال صدیقی بجٹ اجلاس سےمتعلق غیرآئینی اور غیر جمہوری اقدامات ہیں، حکومتی ترجمان اپنی جھینپ مٹانے میدان میں اترے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرتضیٰ وہاب کے مالک نے سندھ کے بجٹ پر 13 سالوں سے صرف تجارت کی، حکومتی ترجمان سندھ میں جاری آمریت کی ترجمانی کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ دوران پریس کانفرنس مرتضیٰ وہاب بتانا بھول گئے کہ سندھ کے پانی پر پیپلز پارٹی کے قائدین کا قبضہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاق نے پی ایس ڈی پی میں سندھ کے 14 اضلاع میں107 منصوبے دیے۔
Comments are closed.