بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

مراکش کے اسٹار فٹبالر نے فیفا ورلڈکپ کی تنخواہ غریبوں میں تقسیم کردی

فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی مراکش ٹیم کے اسٹار فٹبالر حکیم زیاش نے ایونٹ کے دوران ملنے والے 3 لاکھ 25 ہزار ڈالرز غریب لوگوں میں بانٹ دیے۔

مراکش سے تعلق رکھنے والے ایک لکھاری خالد بیدون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وارٹوئٹس میں لکھا ہے کہ حکیم زیاش 2015 سے مراکش کے لیے فٹبال کھیل رہے ہیں لیکن انہوں نے ایک روپیہ بھی نہیں لیا ہے۔

خالد بیدون کا کہنا ہے کہ حکیم زیاش اپنی تنخواہ آبائی علاقے مراکش کے غریب لوگوں اور اپنی ٹیم کے عملے میں تقسیم کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ مراکش پرتگال کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم ہے۔

فرانس اور مراکش کے درمیان سیمی فائنل 15 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.