مسلم لیگ نون کے رہنما خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ نون لیگی رہنماؤں کی گرفتاری پولیس گردی کی بدترین مثال ہے، مذاکرات کے لیے بلایا گیا اور گرفتار کرلیا گیا۔
خرم دستگیر نے وزیر آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہ بھولے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارا عزم بڑھے گا۔
رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ مقدمہ میں تین ناقابل ضمانت دفعات تھیں، عدالت میں تینوں دفعات ختم ہوئیں اب چالان پیش ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم ہیں کوئی ہمارا راستہ روک کر دکھائے، اب اگر پنجاب حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔
Comments are closed.