اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

مذاکرات سے قبل پاکستان اہداف پر مکمل عمل کرے، آئی ایم ایف کامطالبہ

Khan govt failed

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف )نے مذاکرات سے قبل پاکستان سے اہداف پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر محصولات کے ہدف میں اضافہ کرے جبکہ رواں ماہ کی 15کو ہونے والے مذاکرات کی تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اضافی فنڈز کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ سیلاب کے باعث جو اہداف حاصل نہیں ہو سکتے آئی ایم ایف نے ان کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں تاریخ کی تبدیلی کر دی گئی، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات رواں ماہ کی 15 تاریخ سے شروع نہیں ہو سکیں گے۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے مذاکرات سے قبل پاکستان اہداف پر مکمل عملدرآمد کرے، سیلاب کے باعث صوبوں سے سرپلس، پرائمری بیلنس کا ہدف پورا نہیں ہو سکا۔

آئی ایم ایف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)محصولات کے ہدف میں بھی اضافہ چاہتا ہے۔اس حوالے سے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سیلاب کے باعث اخراجات بڑھنے پر بات ہوئی، سیلاب میں ایمرجنسی فنڈ اور دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا گیا۔

آئی ایم ایف سے اضافی فنڈز کا مطالبہ بھی کیا جائے گا، سیلاب کے باعث جو اہداف حاصل نہیں ہو سکتے آئی ایم ایف نے ان کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

You might also like

Comments are closed.