بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مختلف ملکوں کے کورونا ویکسین کی 8.56 ارب ڈوز کی خریداری کے معاہدے

مختلف ملکوں نے کورونا وائرس کی متعدد ویکسین کے8.56 ارب ڈوز کی خریداری کیلئے116 معاہدے کئے ہیں، ویکسین کی یہ تعداد نصف آبادی کی ضروریات پوری کرسکتی ہیں۔

امریکی میڈیا کی ٹریکنگ کے مطابق دنیا بھر میں آسٹرازینیکا ویکسین کے 3046 ملین ڈوز کی خریداری کے معاہدے کئے گئے ہیں۔ 

معاہدوں کے تحت امریکی کمپنی نوواویکس کی ویکسین کے 1314 ملین ڈوز، فائزر بائیو این ٹیک کی ویکسن کے 838 ملین ڈوز اورماڈرنا کے 471 ملین ڈوز خریدیں جائیں گے۔ 

سنوفی اور جی ایس کے کی ویکسین کے 712 ملین ڈوز، جانسن اینڈ جانسن کے 355 ملین ڈوز کی خریداری کیلئے بھی معاہدے ہوئے ہیں۔

ملکوں کے اعتبار سے بھارت نے سب سے زیادہ کورونا ویکسین کی 2200 ملین ڈوز خریدنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔

یورپی یونین 1405 ملین ڈوز، امریکا 1010 ملین ڈوز، برطانیہ367 ملین ڈوز خریدیں گے۔

پاکستان نے چین کی ویکیسن کی 88 ملین ڈوز کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.