سندھ کے مختلف شہروں میں کلچرل ڈے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر سندھ کی قدیم اور عظیم ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔
سندھی کلچر ڈے کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص سمیت صوبے بھر میں اور ملک کے دیگر شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے ٹیبلو پیش کیے۔ اس دوران سندھی ثقافت کے رنگ نمایاں رہے۔
صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے لوگوں کی کثیر تعداد ریلیوں میں شریک ہوئی، لوگ سندھی گیتوں پر رقص کرتے رہے۔
سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں عمر شریف اور معین اختر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اہلیانِ سندھ سمیت پوری قوم کو سندھی کلچر ڈے کے موقع پر مبارکباد دی۔
Comments are closed.