اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

محکمۂ داخلہ پنجاب نے ریلی سے متعلق پی ٹی آئی کو خط لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی ریلی کے حوالے سے محکمۂ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو مراسلہ لکھ دیا۔

پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ آج تحریک انصاف کی ریلی کے لیے سیکیورٹی انتظامات سخت کیے جائیں، لاہور میں آج خواتین کے عالمی دن پر خواتین مارچ بھی ہو رہا ہے۔

محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون یقینی بنائے۔

لاہور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے…

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال میں عوامی اجتماعات کا ہونا مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج زمان پارک سے دوپہر ایک بجے ریلی نکا لنے کا اعلان کیا، ریلی فیروزپور روڈ سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر ختم ہوگی، جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.