بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

محکمۂ تعلیم سندھ کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے اساتذہ کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ

محکمۂ تعلیم سندھ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں محکمۂ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کو 50 فیصد فیس میں رعایت دی جائے گی۔

محکمۂ تعلیم نے کہا کہ پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کو فیس کے لیے آسان قسطوں کی سہولت دی جائے گی۔

محکمۂ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ سہولت صرف سرکاری اساتذہ کے لیے ہے،  اساتذہ آئی بی اے میں داخلہ لے سکیں گے۔

محکمۂ تعلیم نے یہ بھی کہا ہے کہ بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کی ترقیاں بھی جلدی ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.