
بلوچستان کے محکمہ صحت نے صوبے میں کورونا ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، تمام سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے ماتحت عملے کی ویکسین کرانے کیلئے مراسلہ لکھا جائے گا۔
کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ آنے والوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔
اس بات کا فیصلہ سیکریٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کی صدارت میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایت کی کہ کوویڈ ویکسین سے رہ جانے والے تمام ہیلتھ کئیر ورکرز کی ویکسین ترجیہی بنیاد پر کروائی جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکموں کے سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے لکھ کر کہا جائے کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین کی ویکسینیشن فوری طور پر کروائیں۔
سیکریٹری صحت بلوچستان نے سیکریٹریٹ میں آنے والے افراد کی ویکسین لازمی قرار دے دی جبکہ عوام کی سہولت کے لیے کوویڈ -19 کی ویکسینیشن کے لیے دو موبائل یونٹ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
Comments are closed.