کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے معاملے پر محکمہ سروسز نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ہدایات مانگ لیں۔
ذرائع سول سیکرٹیریٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ سروسز نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تحریری احکامات مانگے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو وفاق نے معطل کر دیا ہے، غلام محمود ڈوگر کو پنجاب میں ہی رکھنا ہے یا وفاق کے سپرد کر دیں۔
یاد رہے کہ وفاق نے غلام محمود ڈوگر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ نہ کرنے پر 6 روز سے معطل کر رکھا ہے۔
Comments are closed.