محکمہ جنگلات پنجاب اور محکمہ سیاحت کے درمیان ایم او یو طے پا گیا، ابتدا میں جنگلات کے 3 ریسٹ ہاؤسز کو سیاحوں کیلئے کھولا جائے گا۔
ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں چئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ، وزیر جنگلات سبطین خان، مشیر سیاحت آصف محمود نے شرکت کی ۔
ایم او یو کے مطابق پنجاب کےسرکاری ریسٹ ہاؤسز سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی پالیسی بنائی گئی ہے۔
ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب(ٹی ڈی سی پی) ریسٹ ہاؤسز میں سیاحوں کیلئے سہولیات فراہم کرے گی۔
وزیر جنگلات پنجاب نے بتایا کہ پہلےمرحلے میں مری کےریسٹ ہاؤسز ٹی ڈی سی پی کے حوالے کر رہے ہیں۔
Comments are closed.