محکمہ آبپاشی سندھ میں 6 ارب روپے کی کرپشن کے انکشاف پر علی زیدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سرکار اپنی ہی کرپشن کے ریکارڈ توڑتی جارہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ سندھ کا کوئی محکمہ ایسا نہیں جو کرپشن سے پاک ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آر بی او ڈی کی تعمیر اب تک مکمل نہیں ہوسکی، 6 ارب روپے کی کرپشن کے باوجود بھی منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ غریب عوام کا پانی چوری کر کے زرداری مافیا کو دیا جا رہا ہے، ماضی میں پانی کے حوالے سے بیانات دینے والے مراد علی شاہ غائب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ ہے، پانی چوری کا جواب دے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان جلد سندھ کے عوام کو زرداری ٹولے سے نجات دلوائیں گے۔
Comments are closed.