محکمۂ ہاؤسنگ پنجاب نے ای ٹینڈرنگ پورٹل کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔
یہ فیصلہ پنجاب کے وزیرِ ہاؤسنگ اسد کھوکھر کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے پنجاب بھر میں ڈیجیٹل سینٹر لائزڈ سسٹم بنانے کی ہدایت کر دی۔
پنجاب کے وزیرِہاؤسنگ اسد کھوکھر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایل ڈی اے اور واسا سمیت تمام اداروں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹھیکیداری نظام میں موجود کرپٹ عناصر کو محکمے سے مکمل ختم کیا جائے گا، گھر بیٹھے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کے ساتھ ادائیگی بھی کی جا سکے گی۔
Comments are closed.