محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے یکم سے 15 اکتوبر تک کورونا وائرس سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔
محکمۂ داخلہ سندھ کی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تدریسی عمل جاری رہے گا۔
نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 15 اکتوبر تک انڈور تقریبات کی اجازت ہو گی۔
ان انڈور تقریبات میں مکمل ویکسی نیٹڈ 200 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی، جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں مکمل ویکسی نیٹڈ 400 افراد شرکت کر سکتے ہیں۔
سندھ بھر میں 15 اکتوبر تک سنیما بند رہیں گے، فاصلہ نہ رکھنے والے کھیلوں کراٹے، باکسنگ وغیرہ پر پابندی ہو گی۔
سندھ بھر میں مزارات کھولنے کی اجازت ضلعی انتظامیہ سے مشروط ہو گی، جبکہ صوبے میں کاروبار کی اجازت رات 10 بجے تک ہو گی۔
صوبے میں لازمی سروسز کے ادارے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد مسافروں کو ایس او پیز کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی۔
محکمۂ داخلہ سندھ کا جاری کی گئی نئی گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا ویکسن شدہ افراد کو سیاحت و تفریح کی اجازت ہو گی۔
Comments are closed.