پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیم کی بولنگ سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 270 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، 271 رنز کا ہدف جنوبی افریقا ٹیم نے 47 اعشاریہ 2 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے محمد عامر نے پاکستانی بولنگ لائن کی تعریف کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ ’بولرز نے پوری جان ماری، ویلڈن۔‘
اس سے قبل محمد عامر کا میچ سے متعلق ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پاکستان ہار گیا، مگر ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا۔
محمد عامر کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.