پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

مکہ کے تجارتی مراکز میں نماز کی جگہ کا انتظام نہ کرنے پر جرمانے کا فیصلہ

مکہ مکرمہ میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ تجارتی مراکز میں نماز کی جگہ کا انتظام نہ کرنے پر ایک ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے بلدیاتی خلاف ورزیوں کے جرمانوں کے نئے چارٹ پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے جس میں خلاف ورزیوں کے چارٹ میں متعدد امور کی نشاندہی کی گئی ہے۔

میونسپلٹی حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی مراکز میں مصلوں، واش رومز اور وضو کی جگہ کے قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر ایک ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو گا۔

 تاہم اس سے قبل انہیں 14 دن کی مہلت دی جائے گی۔ خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ دگنا کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.